ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاﺅن عبدالرحمن بھٹی بھی غیر قانونی عمارتوں کی سر پرستی میں مگن،بی ایریا پلاٹ نمبر 9/26A پر غیر قانونی و ناقص G+5عمارت تعمیر

ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاﺅن عبدالرحمن بھٹی بھی غیر قانونی عمارتوں کی سر پرستی میں مگن،بی ایریا پلاٹ نمبر 9/26A پر غیر قانونی و ناقص G+5عمارت تعمیر

123karachi.com
ہفتہ 09جنوری 2021
دورانیہ مطالعہ:01منٹ
کراچی، فریئر روڈ
لیاقت آباد بی ایریا میں پلاٹ نمبر 9/26A پر غیر قانونی و ناقص G+5عمارت تعمیر کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاﺅن عبدالرحمن بھٹی اور متعلقہ عملہ اس قسم کی درجنوں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات سے مخصوص مفادات حاصل کر کے علاقے کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ مذکورہ عمارت بی ایریا میں موجود مشہورماموں چھولے والےکی دوکان کے روڈ پر واقع ہے.

جبکہ ایک اور غیر قانونی عمارت G+3 اس ہی عمارت کے تقریباً بلمقابل زیر تعمیر ہے جس کی تصویر ساتھ منسلک ہے۔اس دوسری عمارت پربلڈر نے تا حال 3فلور تعمیر کر دیے ہیں بقیہ فلورز کی تعمیرات جاری ہے۔‎واضح رہے کہ بی ایریا میں تقریبا 37 غیر قانونی عمارتیں زیر تعمیر ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں