گارڈن مزار سگنل پر ٹریفک اہلکار کا رکشے والے پر حملہ

گارڈن مزار سگنل پر ٹریفک اہلکار کا رکشے والے پر حملہ

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ: 02منٹ
بدھ 06جنوری2021
کراچی،فریئر روڈ
گارڈن مزارکے سگنل پر تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکار نے رکشے والے ندیم اقبال کو مارنے کے لیئے اس پرحملہ کر دیا ،شہریوں کی موجودگی کی بنا پر سپاہی نے رکشے والے کی جان چھوڑی۔ تفصیلات کے مطابق 6جنوری 2021کی صبح 10:30بجے کے قریب گارڈن مزار کے سگنل پر تعینات ٹریفک اہلکار نے رکشے والے پر مشتعل ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی اور رکشے والے کو مُکے دکھا کر دھمکیاں دیتا رہا، لوگوں کی موجودگی کی باعث اگرچہ ٹریفک اہلکار نے رکشے والے پر دوبارہ حملہ نہیں کیا مگر اسے مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔
کراچی میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے اکثر ٹریفک اہلکار شہریوں سے اسی قسم کے رویے کا برتاﺅ کرتے نظر آتے ہیں۔ مذکورہ سپاہی کی تصویر خبر میں منسلک ہے۔‎رکشہ ڈرائیور ندیم اقبال نے
123karachi.comکو بتایا کہ ٹریفک کے اکثر سپاہی رکشے والوں سے ہتک آمیز برتاؤ کرتے ہیں .ندیم نے بتایا کہ کچھ دن قبل بولٹن مارکیٹ ، میٹھا در تھانےکے سامنے بھی تعینات ٹریفک اہلکار نے اس سے انتہائی ہتک آمیز سلوک کیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں