ناظم آباد رضویہ چورنگی گٹر کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئی،ایم ڈی واٹر بورڈ کی بے حسی برقرار

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:02 منٹ
کراچی(فریئر روڈ)
ناظم آباد رضویہ چورنگی کے مقام پر لیاقت آباد سے گلبہار کی جانب جانے والے مرکزی موڑ پر واٹر بورڈ کی مجرمانہ نا اہلی و غفلت کے سبب سیوریج کےپانی کا دریا بن گیا ہے. پیر04جنوری 2021 کو اسی سیوریج کے پانی میں گاڑیاں اور شہری پھنس گئے . منسلکہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے والا بھی بمعہ رکشہ اس گٹر کے سیلابی ریلے میں پھنسا ہوا ہے. جبکہ قریب ہی علاقہ پولیس کی موبائل بھی موجود تھی ، مگر پولیس نے رکشے والے کی کوئی مدد نہیں کی.

ناظم آباد  رضویہ چورنگی  گٹر کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئی،ایم ڈی واٹر بورڈ کی بے حسی برقرار
ناظم آباد رضویہ چورنگی گٹر کے سیلابی ریلے میں ڈوب گئی،ایم ڈی واٹر بورڈ کی بے حسی برقرار

اپنا تبصرہ بھیجیں