R-670 اورR-747شریف آباد پر غیر قانونی مارکیٹ و فلیٹوں کی تعمیرات جاری

R-670 اورR-747شریف آباد پر غیر قانونی مارکیٹ و فلیٹوں کی تعمیرات جاری

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ:02منٹ
بدھ 30دسمبر2020
کراچی ،فریئر روڈ
SBCAلیاقت آباد ٹاﺅن کے افسران کی ملی بھگت سے شریف آباد کو بھی لیاقت آباد کی طرز پر غیر قانونی تعمیرات کا نشانہ بنا کر وہاں کا انفرا اسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے۔ درجنوں غیر قانونی G+3 پورشن والی عمارتیں تعمیر کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید درجنوں عمارتوں کی تعمیرات جاری ہیں۔
لیاقت آباد بلاک 8 کے مشہور اسٹیٹ ایجنٹ نما بلڈر (ع چ)نے شریف آباد پلاٹ نمبر R-747پر غیر قانونی دو منزلہ فلیٹوں پر مشتمل عمارت تعمیر کر لی ہے۔ جبکہ اس پلاٹ پر تیسری چھت ڈالنے کی پوری تیاری ہے،جبکہ پلاٹ R-670پر بھی بلڈر نے غیر قانونی 5دوکانیں تعمیرکر لی ہیں اور ان دوکانوں کے اوپرغیرقانونی 2منزلہ پورشن بھی تعمیر کر لیئے گئیے ہیں۔البتہ مذکورہ دوکانوں کو چھپانے کے لیئے بلڈر نے دیوار چن دی ہے تا کہ دوکانیں نظر نہ آئیں مگر اندرون خانہ دوکانوں کی تعمیرات کر لی گئی ہے۔ڈائریکٹر لیاقت آباد صفدر مگسی(موبائل نمبر :03337557223) ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرنواب مگنیجو(موبائل نمبر :03062668511) نے مالی مفادات کے عوض ان غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی جاری رکھی ہوئی ہے۔‎علاوہ ازیں بلڈر ساجد قریشی نے پلاٹ نمبروں R-845اورR-106پر غیر قانونی تین منزلہ فلیٹوں پر مشتمل عمارت تعمیر کرلی ہیں۔مذکورہ تعمیرات میں ADنواب مگنیجو اور BIراجھن چانڈیو(موبائل نمبر:03069440944) بھی شراکت دار ہیں.

R-670 اورR-747شریف آباد پر غیر قانونی مارکیٹ و فلیٹوں کی تعمیرات جاری
R-670 اورR-747شریف آباد پر غیر قانونی مارکیٹ و فلیٹوں کی تعمیرات جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں