جعلی انہدامی کاروائی کر کے SBCAلیاقت آباد نے 8/544پر دوبارہ تعمیرات کی اجازت دے دی

123karachi.com
دورانیہ مطالعہ: 2 منٹ
کراچی،فریئر روڈ
لیاقت آباد بلاک 8 میں پلاٹ نمبر 8/544پر راشد گٹکے والے نے پانچ غیر قانونی دوکانیں اور انکے اوپر دو منزلہ غیر قانونی فلیٹس تعمیر کر لیئے، جبکہ مذکورہ دوکانوں پر نمائشی و جعلی انہدامی کاروائی کر کے SBCAلیاقت آباد کے افسران نے بلڈر سے معاملات طے کر لیئے۔ذرائع کے مطابق SBIلیاقت آباد نواب مگنیجو اور BIراجھن چانڈیو نے بلڈر راشد گٹکے والے سے مالی مفادات حاصل کر کے اسے غیر قانونی پانچ دوکانوں کی تعمیرات کی اجازت دیدی جبکہ خانہ پوری کے لیئے 28دسمبر 2020کو جعلی و نمائشی انہدامی کاروائی کر دی۔
انہدامی کاروائی میں دوکانوں کے بیچ کی چند اینٹوں کو توڑا گیا ہے۔ جبکہ ستون وغیرہ کوکوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ جبکہ بلڈر نے کچھ وقت میں ہی شامیانے لگا کر دوبارہ تعمیرات شروع کر دی ، جسے منسلک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں