7/25لیاقت آباد پر بلڈر نے 4 غیر قانونی فلور مکمل کر لیئے، SBCAلیاقت آباد خاموش،میڈیا کو سنبھالنے کیلئے ٹھیکیدار ذمہ دار

7/25لیاقت آباد پر بلڈر نے 4 غیر قانونی فلور مکمل کر لیئے، SBCAلیاقت آباد خاموش،میڈیا کو سنبھالنے کیلئے ٹھیکیدار ذمہ دار

123karachi.com
منگل22دسمبر2020
لیاقت آباد بلاک 7میں بلڈر فیضان نے پلاٹ نمبر 7/25پر غیر قانونی 4منزلہ عمارت مکمل کر لی۔ جبکہ مزید 3غیر قانونی فلور بھی چند ماہ میں مکمل کر لیئے جائنگے۔ مذکورہ پلاٹ پر تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارت پر SBCA لیاقت آباد نے جعلی و نمائشی انہدامی کاروائی کے چند دنوں بعد ہی بلڈر نے دوبارہ تعمیرات کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیرات کی پر حفاظت تکمیل کےلیئے ایک “ٹھیکیدار”کو ٹھیکہ بھی دیدیا گیا ہے جسکی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ اس عمارت کے خلاف وہ کسی بھی میڈیا میں رپورٹ نہ آنے دے۔جبکہ SBCA لیاقت آباد افسران کو مینیج کرنے کی ذمہ داری بھی مذکورہ ٹھیکے دار کو دے دی گئی ہے.
لیاقت آباد ٹاؤن کے AD نواب منگنیجو (موبائل نمبر:03062668611) اور SBI رانجھن چانڈیو (موبائل نمبر:03069440944) نے مذکورہ بلڈنگ کی با حفاظت تکمیل کے لئیے بھاری مالی مفادات حاصل کر لئیے ہیں. جبکہ ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن صفدر مگسی ( موبائل نمبر:03337557223) بھی اپنا حصہ وصول کر کے خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں