خاتون افسرکی تعیناتی کے باوجود لیاقت آباد کی اندرونی گلیاں کچرے سے بھری پڑی ہیں

خاتون افسرکی تعیناتی کے باوجود لیاقت آباد کی اندرونی گلیاں کچرے سے بھری پڑی ہیں

123karachi.com
جمعہ18دسمبر 2020
کراچی، فریئر روڈ۔
لیاقت آباد کی تمام اندرونی گلیاں تا حال کچرے کے ڈھیروں سے بھری پڑی ہیں۔ گذشتہ دنوں DMCسینٹرل میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو پورے ضلع میں ہوئی ابتر کچرے کی صورتحال کی وجہ سے ہٹا کر خاتون آفیسر شمونہ صدف کو ڈائر یکٹر سینی ٹیشن تعینات کیا گیا تھا۔اگرچہ ان کی تعیناتی کے بعد لیاقت آباد اور دیگر زونز میں مرکزی سڑکوں سے کچرا اٹھایا جاتا نظر آتا ہے۔ مگر لیاقت آباد کی اندرونی گلیاں خصوصاً بی ایریا، لیاقت آباد 5،6،7،8،9،10نمبر کی اندرونی گلیاں تا حال کچرے سے بھری پڑی ہیں۔ ان علاقوں میں تعینات سینٹری ورکرز شہریوں کو علاقے میں برسوں نہیں آئے، موجودہ وقت میں ضرور کچھ سینٹری ورکرز صفائی کرتے لیاقت آباد کی سڑکوں پر شہریوں کو نظر آتے ہیں۔ مگر لیاقت آباد کی اندرونی گلیوں سے کچرا نہ اٹھائے جانے کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں