لیاقت آباد میں ایس بی سی اے کی ڈمی انہدامی کاروائی کے بعد دوبارہ غیر قانونی تعمیرات جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال

لیاقت آباد پلاٹ نمبر 11/6 اور 7/25 پر ڈمی انہدامی کاروائی کے بعد دوبارہ غیر قانونی تعمیرات جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال

123karachi.com
جمعہ04دسمبر2020
ایس بی سی اےلیاقت آباد ٹاﺅن کے افسران نے نئے DGشمس الدین سومرو کو بھی گمراہ کرنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 26نومبر 2020 کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد کے افسران نے بی ایریا لیاقت آباد میں 11/6 پر بننے والی غیر قانونی دوکانوں کو منہدم کیا تھا ۔ بلڈر عبید نے مذکورہ دوکانیں سڑک کے 8فٹ آگے کے حصے پر قبضہ کر کے بنائی ہیں۔ SBCAکے افسران نے مذکورہ دوکانوں کے بلڈر سے معاملات طے کر کے صرف مصنوعی انہدامی کاروائی کی۔ جبکہ بلڈر نے چند روز بعد ہی مذکورہ دوکانیں دوبارہ تعمیر کر کے پردہ لگا دیا۔ تصویر ساتھ منسلک ہے۔

DGشمس الدین سومرو کو گمراہ کنے کا سلسلہ جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال
DGشمس الدین سومرو کو گمراہ کنے کا سلسلہ جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال

واضح رہے کہ SBCAکی انہدامی ٹیم نے بھی صرف چند دیواروں میں ہلکے پھلکے گالے مارے تھے۔ کسی قسم کی ٹھیک طریقے سے انہدامی کاروائی نہیں کی تھی۔ کیونکہ لیاقت آباد ٹاﺅن کے افسران نے بلڈر سے ملی بھگت کی ہوئی ہے۔انہدامی ٹیم میں اویس سسٹم کے تحت کام کرنے والے SBIقمر امتیاز قائم خانی اور BI اورنگزیب نے مذکورہ جعلی انہدامی کاروائی کی تھی۔
اس طرح کی ایک اور جعلی انہدامی کاروائی مذکورہ افسران نے پلاٹ نمبر 7/25پر بھی کی تھی ، جہاں تیسری غیر قانونی چھت پر صرف چند گالے مار کر اپنی کمائی کرلی تھی۔
7/25پر بھی بلڈر فیضان تھلے والا، چوتھی چھت ڈالنے کی تیاری میں تیزی سے مصروف ہے اور 5 دسمبر کو چوتھی غیر قانونی چھت ڈالنے کی کاروائی جاری ہے۔

DGشمس الدین سومرو کو گمراہ کنے کا سلسلہ جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال
DGشمس الدین سومرو کو گمراہ کنے کا سلسلہ جاری ، اویس سسٹم تا حال لیاقت آباد میں فعال

رپورٹ کے ساتھ منسلک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈر فیضان کس طرح گھٹیا کوالٹی اور پتلے سوت کا سریا چھت کی تعمیرات میں استعمال کرکے علاقے میں ایک اور مخدوش اور نا پائیدار عمارت تعمیر کر رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق چھت کے لیئے کم از کم آدھے انچ موٹائی کا سریا استعمال کرنا چاہئیے ،مگر مذکورہ بلڈر پونے کا سریا استعمال کر کے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ لیاقت آباد ٹاﺅن میں ایمانداری کی شہرت رکھنے والے نئے ڈائریکٹر سامت علی خان کا امتحان ہے کہ وہ کس طرح اس قسم کی کاروائیوں پر ایکشن لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں