کراچی کے بلڈرز سے ماہانہ کروڑوں روپے لینے والے 37نیٹ ورک عرصہ دراز سے فعال

کراچی کے بلڈرز سے ماہانہ کروڑوں روپے لینے والے 37نیٹ ورک عرصہ دراز سے منی لانڈرنگ میں فعال

123karachi.com
جمعرات03دسمبر2020
کراچی میں تعمیراتی صنعت اور بلڈروں سے ماہانہ کروڑوں روپے لینے والے 37سے زائد نیٹ ورک مسلسل فعال ہیں .تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گذشتہ کئی سالوں سے ایسے نیٹ ورک قائم ہو چکے ہیں جو کہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں سے ماہانہ کروڑوں روپے اکھٹا کر کے منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے 18ٹاﺅنز میں تقریباً فی ٹاﺅن 7تا 11ایسے نیٹ ورک کام کر رہے ہیں ،خصوصاً لیاقت آباد، گلشن،جمشید ،صدر،گڈاپ ٹاﺅن کے بلڈرز اپنی غیر قانونی سینکڑوں تعمیرات کی با حفاظت تکمیل کے لیئے مذکورہ نیٹ ورکس کو با قاعدہ بھاری رقم ادا کرتے ہیں۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں