SBCAمیں ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنکل کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا، معطل افسر کو بحال کر کےایڈیشنل ڈی جی بنانے کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونگے

SBCAمیں ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنکل کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا، معطل افسر کو بحال کر کےایڈیشنل ڈی جی بنانے کے احکامات رواں ہفتے جاری ہونگے

123karachi.com
منگل یکم نومبر 2020
حکومت سندھ محکمہ بلدیات کی جانب سےSBCAمیں ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل کی تقرری کےلیئے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی ماہ قبل معطل کیے گئے 28افسران کو بحال کر کے سنیئر ڈائریکٹر عادل عمر صدیقی کو ایڈیشنل ڈی جی SBCAکے طور پر پوسٹ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سربراہ ضمیر عباسی نے 28افسران کے خلاف کی جانے والی انکوائری رپورٹ بھی مکمل کرکے حکومت سندھ کو ارسال کردی ہے۔مذکورہ رپورٹ کے تحت عادل عمر صدیقی کو بحال کرکے ایڈیشنل ڈی جی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سےرواں ہفتے ہی تحریری احکامات جاری ہونے کا قوی امکان ہے۔جبکہ بقیہ معطل افسران کو بھی چند دنوں میں بحال کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں