کراچی کے شہریوں سے تیسرے درجے کا سلوک جاری

123karachi.com
کراچی ،فریئر روڈ
30نومبر 2020
11:52am
گارڈن Lovelaneسگنل پر عام شہریوں کو تیسرے درجہ کا شہری بنا کر اس سگنل پر نصف گھنٹے تک روکا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب پاک کالونی سے آنے والے سگنل کے راستے کو ہر 5سیکنڈ میں کھول دیا جاتا ہے۔ٹریفک پولیس کے مقامی زرائع کے مطابق مذکورہ سگنل کے مقام پر لسبیلہ کی جانب سے آنے والے عام شہری ہوتے ہیں جنہیں سگنل پر عموماً 5تا 25 منٹ روکا جاتا ہے،جبکہ دوسری جانب پاک کالونی سے آنے والے روڈ کو VIPافراد استعمال کرتے ہیں اس لیئے اس طرف کے سگنل کو ہر پانچ سیکنڈ پر کھول دیا جاتا ہے۔علاقے کے ایک سینئر اہلکار نے 123karachi.comکو بتایا کہ پاک کالونی سے آنے والے راستے کو سگنل پر ٹریفک حکام اس لیئے خصوصی طور پر راستہ دیتے ہیں کیونکہ وہاں سے محترم جج حضرات اور دیگر VIPافراد آتے ہیں۔ گویا کراچی کے عام شہری ابھی تک تیسرے درجے کے شہری کے طور پر برتے جاتے ہیں. مزے کی بات یہ ہے کہ 5منٹ سے زائد عرصہ لسبیلہ سے آنے والے راستے کے ٹریفک کو بند کر کے جب کھولا جاتا ہے تو اسے تقریباً 5سیکنڈ کھول کر دوبارہ ٹریفک حکام بند کر دیتے ہیں۔‎

کراچی کے شہریوں سے تیسرے درجے کا سلوک جاری
کراچی کے شہریوں سے تیسرے درجے کا سلوک جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں