لیاقت آباد کا سب سے مہنگا علاقہ Bایریا غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کا شکار

123karachi.com
25نومبر2020
لیاقت آباد ٹاﺅن بی ایریا میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد ٹاﺅن کے افسران کی ملی بھگت سے درجنوں غیر قانونی و مخدوش عمارتیں تعمیر کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں فلیٹوں کے لیئے سب سے مہنگا علاقہ بی ایریا لیاقت آباد سمجھا جاتا ہے۔ جہاں گذشتہ دس سالوں سے ہر گلی محلے میں غیر قانونی7منزلہ عمارتیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ADاحتشام خان اور BIراجھن چانڈیو نے پلاٹ نمبر 11/6بی ایریا کے بلڈر عبید سے تقریباً 15لاکھ روپے وصول کر کے اسے مذکورہ پلاٹ پر غیر قانونی دوکانیں اور سات منزلہ غیر قانونی عمارت تعمیر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ بلڈر عبیدنے تا حال مذکورہ پلاٹ پر کئی دوکانیں اور فرسٹ فلور تعمیر کر لیا ہے۔جبکہ 4سے 6ماہ میں اس پلاٹ پر 7منزلہ عمارت کی تعمیر مکمل کر لیگا۔ اس مقصد کے لیئے SBCAلیاقت آباد ٹاﺅن کے متعلقہ افسران نے رشوت پیکج فائنل کر لیا ہے۔جبکہ DGشمس الدین سومرو اور ڈائریکٹر لیاقت آباد جمیلہ جبیں نے “معلوم وجوہات”کی بنا پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں