حکومت سندھ نے SBCAکے ڈی جی کا چارج سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کو دینے کا فیصلہ کر لیا

منگل03نومبر2020
حکومت سندھ نے SBCAکے ڈی جی کا چارج سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ SBCAکے اعلیٰ ترین افسر نے سن رائز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حکومت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کسی بھی افسر کو ڈی جی SBCAکا چارج نہیںدے رہی کیونکہ بلڈنگ کنٹرول میں کوئی بھی افسر 20گریڈ کی ٹیکنکل پوسٹ پر فائز نہیں ہے۔
“ڈی جی کی پوسٹ20گریڈ کی ہے” اسی لیئے SBCAکی سربراہی کا اضافی چارج سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم احمد شاہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگرچہSBCAکے لیگل ایڈوائزر شاھد جمیل الدین نے نان ٹیکنیکل 20گریڈ غیر قانونی طریقے سے OPSکی بنیاد پر حاصل کر رکھا ہے، مگر وہ نان ٹیکنیکل اور غیر قانونی ہونے کی بنیاد پر ڈی جی کی پوسٹ کے لیئے قطعی نا اہل ہیں۔ شاھد جمیل جو کہ بلدیہ شرقی میں اسکیل کے جونیئر اہلکار تھے نے غیر قانونی طور پے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا گریڈ تبدیل کروا کر اپنی ملازمت غیر قانونی طور پر SBCAمیں ضم کروائی اور موصوف نے انتہائی کم دورانیہ میں OPSکی بنیاد پر غیر قانونی ترقیاں حاصل کی۔مزید تفصیلات کے لیئے موقر انگریزی اخبار Yahoo News اور ویب سائٹ 123karachi.comملاحظہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں